خبرنامہ

کامیاب ہارٹ سرجری کے بعد مریض نے اسپتال کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگادی

اسلام آباد(ملت آن لائن)بھارت کے شہر ممبئی میں دل کے مریض کا کامیاب بائے پاس کیا گیا لیکن صحت یابی کے بعد مریض نے ھسپتال کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

57 سالہ بھارتی شہری رام جیسوال کی سیون ہلز اسپتال میں کامیاب بائی پاس سرجری کی گئی اور اسپتال میں چند روز رہنے کے بعد صحتیاب ہونے پر مریض نے اسپتال کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق رام جیسوال کی 19 جولائی کو کامیاب سرجری کی گئی اور 24 جولائی کو اس نے اسپتال کی لابی میں آکر آٹھویں منزل سے چھلانگ لگائی تاہم مریض کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رام جیسوال نے جس وقت خودکشی کی اس وقت اس کی اہلیہ کمرے میں موجود نہیں تھیں تاہم ان کا بیٹا کمرے میں سو رہا تھا اور اس نے اسپتال کی لابی میں آکر خود کو تنہا پاتے ہوئے آٹھویں منزل سے چھلانگ لگائی۔

دوسری جانب ڈاکٹروں نے بھی رام جیسوال کی خودکشی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریض کی خودکشی کی بظاہر کوئی وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم وہ سرجری کے بعد مکمل صحتیاب ہوگیا تھا۔