خبرنامہ

ساڑھے 18 فٹ لمبی مونچھوں والا بھارتی

ساڑھے 18 فٹ لمبی مونچھوں والا بھارتی
بھارت:(ملت آن لائن) مونچھیں بڑھانے کا شوق تو لاکھوں افراد کو ہوگا لیکن بھارت میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس کی مونچھیں رسی جتنی لمبی ہیں۔ جی ہاں، بھارتی شہر جے پور کے شہری رام سنگھ چوہان کی مونچھیں پو رے ساڑھے 18فٹ لمبی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے وہ روزانہ ناریل کے تیل کی مالش بھی کر تا ہے۔62سالہ رام سنگھ 1970 سے اپنی مونچھیں بڑھا رہا ہے اور وہ روزانہ ڈھائی گھنٹے اپنی مونچھیں سنوارنے میں سرف کردیتا ہے۔7سال قبل رام سنگھ کی مو نچھوں کو دنیا کی سب سے لمبی مونچھیں تسلیم کر کے ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا جا چکا ہے۔

جی ہاں، بھارتی شہر جے پور کے شہری رام سنگھ چوہان کی مونچھیں پو رے ساڑھے 18فٹ لمبی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے وہ روزانہ ناریل کے تیل کی مالش بھی کر تا ہے۔62سالہ رام سنگھ 1970 سے اپنی مونچھیں بڑھا رہا ہے اور وہ روزانہ ڈھائی گھنٹے اپنی مونچھیں سنوارنے میں سرف کر دیتا ہے۔

65 سالہ خاتون سومپونگ چومپھوپراپیت تھائی لینڈ کے علاقے یوبون رشتھانی میں رہتی ہیں۔ انہوں نے شوہر کی تلاش کا جو انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے وہ خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنا ہے۔ انہوں نے تھائی زبان میں ایک پوسٹر لکھ کر اسے اپنے گھر کے باہر آہنی جالیوں پر نصب کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ان میں دلچسپی رکھنے والے مرد گھر کے اندر آکر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔اگرچہ آن لائن کئی ویب سائٹ اور ایپس موجود ہیں جہاں آپ اپنا جیون ساتھی تلاش کرسکتےہیں لیکن مطلقہ سومپونگ نے اپنے گھر کے باہر اشتہار لگانا ہی بہتر سمجھا جو ان کے خیال میں رفیقِ حیات تلاش کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔