خبرنامہ

سستے کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ

سستے کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ
قاہرہ:(ملت آن لائن) مصری خاتون نے سستے کپڑے پہننے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔
مصر کے خبر رساں ادارے کے مطابق مصری خاتون کریمہ نے شادی کے چند ہی دن بعد اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شوہر نہ صرف سستے کپڑے پہنتا ہے بلکہ اس کا طرز زندگی بھی نامناسب ہے۔ خاتون کے مطابق گھروالے ان کے شوہر سے شادی کے لیے تیار نہیں تھے کیونکہ دونوں کی مالی حیثیت میں زمین آسمان کا فرق تھا تاہم ان کے شوہر رفات نے شادی سے پہلے طرز زندگی بدلنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جس پر خاتون کے اہل خانہ شادی کے لیے راضی ہوگئے تھے۔خاتون نےبتایا کہ شادی کے فوراً بعد رفات نے اپنی زندگی پرانے طریقے سے گزارنا شروع کردی۔ رفات روایتی اور انتہائی سستے کپڑے پہنتا ہے اور اس کا حلیہ کسی صورت قابل قبول نہیں جب کہ میرے والد بھی اس کے حلیہ کا مذاق اڑاتے ہیں۔ کریمہ نے مصری میڈیا کو بتایا کہ جب اس نے شوہر سے حلیہ ٹھیک کرنے کا کہنا تو اس نے صاف انکار کردیا بلکہ دوسری شادی کی دھمکی بھی دی جس پر میں نے طلاق کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد خاتون کو شدید تنقید کا نشانا بنایا جارہا ہے جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو پورا حق ہے وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے۔