خبرنامہ

سعودی حکام نے حج 1440ء کی تیاریاں شروع کر دیں

مکہ مکرمہ ۔(ملت آن لائن) گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ 50 اداروں کے200 ماہرین نے حج 1440ھ کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ مکہ مکرمہ میں حج ورکشاپ کا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ 50 اداروں کے200 ماہرین نے حج 1440ھ کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ اس موقع پر نائب گورنر مکہ شہزادہ عبداللہ بن بندر بھی حج ورکشاپس اور حج مباحثوں میں شریک تھے۔ انہوں نے حج موسم 1439ھ کے درمیان ریکارڈ کئے جانے والے مثبت اقدامات اور منظر پر آنے والے منفی پہلوں پر بھی کھل کر اظہار کیا۔