خبرنامہ

سعودی شاہ سلمان کی کویت آمد

کویت سٹی: ملت+(اے پی پی) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز چار خلیجی ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں کویت پہنچ گئے ہیں۔امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے کویت شہر میں اپنے محل میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال کیا ہے۔اس موقع پر انھوں نے ان کے دورے پر مسرت کا اظہار کیا۔وہ بحرین کے دورے کے بعد کویت پہنچے ہیں جہاں انھوں نے دارالحکومت منامہ میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے 37ویں سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔اس دو روزہ اجلاس میں خلیجی رہنماؤں کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔