خبرنامہ

سعودی عرب،غیرملکی تدریسی عملہ بھرتی کرنے پرنجی سکول کےخلاف کارروائی

ریاض ۔(ملت آن لائن)سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے غیر ملکی عملہ بھرتی کرنے پر ایک نجی سکول کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مغربی ریاض کے ایک نجی سکول میں ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تدریسی عملے کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ اشتہار میں باقاعدہ پابندی لگائی گئی تھی کہ غیر ملکی ہی تدریس کی آسامیوں کے لئے درخواستیں دینے کے مجاز ہوں گے۔ وزارت کے انسپکٹرز نے سکول پہنچ کر عملے کی فائلیں طلب کر لیں جن سے پتہ چلا کہ سعودیوں کے لئے مخصوص پیشوں پر بھی متعدد غیر ملکی ملازم کام کر رہے ہیں۔ وزارت نے طے کیا کہ تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کے مکمل اطمینان تک مذکورہ سکول پر پے در پےچھاپے مارے جاتے رہیں گے۔