خبرنامہ

سعودی عرب : جازان میں موسلادھار بارش

سعودی عرب:(ملت+اے پی پی) سعودی عرب کے شہر جازان میں موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،وادی لیث میں سیلابی ریلے کے خطرے کے باعث رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ جازان ہائی وے پر بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، محکمہ شہری دفاع کے مطابق بارش کی وجہ سے طریق الساحل عارضی طور پر بند کردیا۔ طائف میں سیلابی ریلا وادی کی طرف بڑھ رہاہے، وادی لیث میں بھی سیلابی ریلے کے خطرہ ہے جس کی وجہ سے رہائشیوں کواحتیاط کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔