خبرنامہ

سعودی عرب ماسکو میں ریسرچ سنٹر کھولے گا

ریاض۔(ملت آن لائن) سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب 9نومبر کو ماسکو میں سعودی روسی مرکز برائے پٹرول و گیس ریسرچ کا افتتاح کرے گا۔سعودی اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ روسی کمپنی سی بور ،سعودی کمپنی آرامکو، چینی کمپنی سینوبک اور فرانسیسی کمپنی ٹوٹل سعودی عرب میں ایک بڑا پٹروکیمیکل مرکز قائم کریں گی،اس سلسلے میں مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امسال بھارت میں مصنوعی ربڑ تیار کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ شروع کرے گا۔ انہو ں نے کہا کہ اوپیک اور غیر اوپیک ممالک 2019ء کے پٹرول کوٹے کیلئے دسمبر میں تعاون کا نیا معاہدہ طے کریں گے۔