خبرنامہ

سعودی عرب میں فائرنگ، 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ریاض(ملت + آئی این پی ) سعودی عرب کے شہر دمام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔،دونوں سیکیورٹی اہلکار نجی کار پر سفر کررہے تھے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سعودی عرب کے شہر دمام کے علاقے الضباب میں سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبلگزشتہ ماہ بھی دو پولیس اہلکاروں کو دمام میں ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔