خبرنامہ

سعودی عرب ٹریفک حادثہ 6 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق

ریاض: (ملت+اے پی پی) مکہ سے مدینہ آنے والی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جانے والی بس ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکارہوگئی، ٹریفک کے نتیجے میں 2 ماہ کے بچے سمیت 6 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 4 کا تعلق برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور 2 کا اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے ہے۔ برطانوی دفترخارجہ نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی اورکہا ہے کہ ان افراد کے رشتہ داروں کو قونصل خانے کی جانب سے مدد بھی فراہم کی جارہی ہے۔