خبرنامہ

سعودی عرب کا سڑکوں کے معیار کے حوالے سے عالمی رینکنگ میں 37 واں نمبر

دمام ۔ (ملت+اے پی پی) معیاری سڑکوں کے حوالے سے سعودی عرب دنیا بھر میں 37ویں نمبر پر آگیا۔سعودی اخبار کے مطابق 138ممالک کی فہرست میں اس کا نمبر 37واں ہوگیا۔ بین الاقوامی اقتصادی تنظیم نے 2017ء کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ عمدہ سڑکوں کے حوالے سے متحدہ عرب امارات پوری دنیا میں اول ، سنگاپور دوسرے ، ہانگ کانگ، ہالینڈ، جاپان، فرانس، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، پرتگال اور ڈنمارک بالترتیب تیسرے ، چوتھے، پانچویں، چھٹے، ساتویں، آٹھویں ،نویں ، دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔