خبرنامہ

سعودی عرب 25 خود مختارعدالتوں والی ریاستوں میں شامل

ریاض۔(ملت آن لائن) سعودی عرب 2018ء کےدوران خودمختار عدالتوں والے 25 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2017ء کے دوران سعودی عرب ایسے 28 ممالک کی فہرست میں شامل تھا جہاں کی عدالتیں خود مختار مانی جاتی ہیں۔ سعودی عرب نے گزشتہ 6 برسوں کے دوران مسابقتی ریاستوں میں 39 واں درجہ حاصل کیا ہے۔ یہ درجہ بندی 140ممالک کے درمیان کی گئی ہے۔