خبرنامہ

شامی فورسز نے باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ حما کے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا

دمشق۔ 9 اکتوبر (اے پی پی)شامی فورسز اور اس کے حامیوں نے صوبہ حما کے ایسے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جو باغیوں کے زیر قبضہ تھے۔ یہ بات سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور شامی میڈیا کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ باغیوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران اس صوبے میں کئی کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ سیریئین آبزرویٹری کے مطابق یہ رواں برس اگست میں باغیوں کی جانب سے حملوں اور کامیابیوں کے بعد پہلا موقع ہے کہ شامی فورسز اس مغربی صوبے میں کامیاب پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے