خبرنامہ

شام میں بم دھماکا، امریکی فوجی ہلاک

دمشق: (ملت+اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع (پیٹا گون) نے ایک بیان میں شمالی شام میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے سے وہاں پر موجود اپنے ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے کہ شمالی شام میں داعش کے خلاف لڑائی کے لیے امریکی ایلیٹ فورس کے چند سو اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ایک دھماکے کے نتیجے ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔امریکی ملٹری کمان برائے مشرق وسطیٰ’سینٹ کام‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی کی موت شمالی شام میں عین عیسیٰ کے مقام پر اس وقت ہوئی جب سڑک کے کنارے نصب دیسی ساختہ ایک ہلکے نوعیت کے بم کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں فوجی اہلکار زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔