خبرنامہ

شام میں خانہ جنگی کے باعث ہر 3 میں سے ایک سکول لڑائی کے باعث بند ہے،یونیسیف

جنیوا۔ 22 اکتوبر (ملت + اے پی پی) شام میں خانہ جنگی کے باعث 33 فی صد سکول بند ہو گئے ہیں اس طرح ہر 3 میں سے ایک سکول لڑائی کے باعث بند ہے اور اسوقت سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 17 لاکھ ہے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ اقوام متحدہ کے بچوں بارے فنڈ ( یونیسیف ) کے حوالہ سے بتایا کہ طویل عرصہ سے جاری لڑائی اور عدم سلامتی کے باعث 13 لاکھ جواں سالہ طالبعلموں کا تعلیمی سلسلہ بھی منقطع ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔ یو نیسیف کے مطابق اسوقت بھی طلباء اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر تعلیمی اداروں میں جاتے ہیں اور گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سکولوں پر یا سکولوں کے نزدیک ہونے والے حملوں میں 9 سکول طلباء ہلاک ہو چکے ہیں۔