خبرنامہ

شام کے معاملہ پر اقوام متحدہ کے منصوبے کی ناکامی کا اعتراف

نیویارک: (ملت+اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے بحران کا جاری رہنا اس ادارے کی ناکامی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سی این این کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ شام کے بحران کا ختم نہ ہونا اور مسلسل تشدد کا جاری رہنا اس ادارے کی بہت بڑی شکست ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ہر روز متعدد عورتیں اور بچے شام میں جاری جھڑپوں اور تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں