خبرنامہ

عرب لیگ اجلاس میں خلیج بحران پرغور نہیں ہو گا

دبئی (اے پی پی) عرب لیگ نے مستقل نمائندوں کی سطح کے منعقدہ اجلاس میں “خلیج بحران” پر غور کیے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کی سیکریٹریٹ جنرل کے ترجمان محمود عافیفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مستقل نبمائندوں کے اجلاس میں خلیجی ممالک کے بحران پر غور کیے جانے کی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اجلاس کا ایجنڈہ “اسرائیل کا بر اعظم افریقہ میں بڑھتا ہوا اثر رسوخ”ہے۔خیال رہے کہ عرب لیگ نے اس سے قبل کے اعلانات میں عرب ملکوں کے درمیان کشیدگی کو دور کرنے کے لیے رکن ملکوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا تھا۔