خبرنامہ

غرب اردن میں اذان پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، حماس

غرب اردن: (ملت+اے پی پی) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غرب اردن کی مسجدوں سے آذان کی پابندی کے تعلق سے صیہونی حکومت کی کوششیں ناکام رہیں گی۔فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الزھار نے غزہ میں ایک نو تعمیر مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت غرب اردن کی مساجد میں اذان پر کسی بھی قیمت پرپابندی عائد نہیں کرسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں جو اذان دی گئی ہے جلد ہی وہ دائمی پر طور پر وہاں شروع ہو جائے گی ۔