خبرنامہ

غیر قانونی بستیوں کی تعمیر پراقوام متحدہ کا اسرائیل کو انتباہ

اقوام متحدہ؛ (ملت+اے پی پی) اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے بار ے سخت تنبیہ کی ہے ۔ مشرق وسطی کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نکولائی ملادی نوف نے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر نے امن مذاکرات کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ ، مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو ضم کرنے کے اسرائیلی اقدام سے خطے کی کشیدگی میں شدت پیدا ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل نے گزشتہ دنوں اتفاق رائے سے ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور پر بند کردے۔امریکا کے سوا سلامتی کونسل کے تمام مستقل اور غیر مستقل دائمی ارکان نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔