خبرنامہ

فلپائن میں تیرتا ہوا پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

فلپائن میں تیرتا ہوا پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

لاہور:(ملت آن لائن) فلپائن کے جزیرے پر قائم ایشیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ سمندر کے پانی میں پکنک منانے کا مزہ تو الگ ہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اگر جھولے بھی مل جائیں تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ فلپائن کے جزیرے سبک پر ایک ایسا ہی انوکھا پارک قائم کیا گیا ہے جو پانی پر تیر رہا ہے۔

پانی پر تیرتا ہوا پارک تقریباً 4 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے
یونیکورن آئی لینڈ نامی یہ پارک ایشیا کا سب سے بڑا پانی پر تیرتا ہوا پارک ہے جو تقریباً 4 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔سلائیڈنگ سمیت ہوا سے بھرے مختلف جھولوں پر مشتمل یہ پارک چند روز قبل کھولا گیا ہے جو کہ نہ صرف مقامی بلکہ مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔