خبرنامہ

لاطینی امریکا کے ملکوں میں مردوں کا دن منایا گیا

گوئٹے مالا: (ملت آن لائن) لاطینی امریکا کے ملکوں میں مردوں کا دن منایا گیا۔ لوگوں کا ماننا ہے اس دن ان کے پیاروں کی روحیں زمین پر آتی ہیں۔ گوئٹے مالا کے باسی اس دن دیو قامت پتنگیں لئے قبرستان جاتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے رنگ برنگ اور خوبصورت نمونوں والی پتنگوں کے ذریعے سہ پہر چار بجے روحیں زمین پر اترتی ہیں۔ وہ پتنگوں پر اپنے پیاروں کے نام پیغامات لکھتے ہیں۔دوسری جانب ہیٹی میں لوگ اس دن ووڈو جادو کی محفلیں سجاتے ہیں۔ لوگ بڑی تعداد میں قبرستان جاتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کی قبروں پر موم بتیاں جلاتے ہیں اور ان کی پسند کی اشیا پیش کرتے ہیں۔