خبرنامہ

لیبیا میں بندر کی وجہ تصادم20 افراد ہلاک

طرابلس: (ملت+اے پی پی) لیبیا میں ایک بندر کے حملے کی وجہ سے دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لیبیا کے شہر سبھا میں پیش آیا جہاں قدافیہ نامی قبیلے کے ایک دکاندار کے پالتو بندر نے اولاد سلیمان قبیلے سے تعلق رکھنے والی سکول کی طالبات پر حملہ کر دیا۔اس واقعے کے بعد قدافیہ قبائل کے افراد نے بندر کے مالک پر حملہ کر دیا۔جس کے بعد سے دونوں قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کئی دن تک جاری رہا۔مقامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور جس کے نتیجے میں اب تک 20افراد کی اموات ہو چکی ہیں اور 50 افراد زخمی شدید زخمی ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔دونوں قبائل کے درمیان کئی سالوں سے تعلقات کشیدہ تھے۔واضح رہے کہ لیبیا کے جنوبی علاقے میں واقع شہر سبھا تارکین وطن اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔