خبرنامہ

مائونٹ ایورسٹ پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

مائونٹ

مائونٹ ایورسٹ پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

کھٹمنڈو (ملت آن لائن) نیپال میں واقع دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی کی مہم کا آغاز ہوگیا۔ منصوبے کے تحت 100 ٹن کوڑا کرکٹ پہاڑ سے نیچے لایا جائے گا۔ ماؤنٹ ایورسٹ سے 100 ٹن کوڑے کرکٹ کی صفائی کی مہم کا آغازہوگیا، پہلے دن 1200 کلو گرام کا کوڑا نکلا جو ہوائی اڈے سے ملک کے دارالحکومت کھٹمنڈو ری سائیکلنگ کے لیے لایا گیا۔ ماؤنٹ ایورسٹ پر بڑی تعداد میں کوہ پیما چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرنے آتے ہیں اور اس دوران وہ اپنے ساتھ لایا ہوا سامان اور مختلف قسم کا کوڑا پہاڑ پر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

کھجوروں میں سونے کے کیپسول سمگل کرنے کی کوشش ناکام

دہلی (ملت آن لائن) بھارت کے شہر دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کھجوروں کے اندر بیجوں کے بجائے سونے کے کیپسول سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ کھجوروں کے اندر خفیہ طور پر سونے کے کیپسول چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔کسٹم آفیسر کے مطابق جیٹ ایئرویز کی فلائٹ 9W-509 کے ایک مسافر سے کھجوروں کا ایک پیکٹ برآمد کیا گیا . ان کھجوروں کے اندر بیجوں کے بجائے سلنڈر کی شکل کی سونے کی 34 اینٹیں جن کا وزن 350 گرام ہے پائی گئیں۔ پکڑا جانے والا مسافر پہلا نہیں تھا جو کھجوروں کے اندر سونا سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا بلکہ کسٹم حکام نے اسی روز شام کو ایک اور سمگلر کو پکڑا جس سے سونے 25 اینٹیں جن کا وزن259 گرام تھا پکڑی گئیں۔دونوں مسافروں کو گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ برآمد ہونے والے سونے کی قیمت 20 لاکھ بھارتی روپے سے زائد نہیں بتائی جارہی۔