خبرنامہ

ماہر فنکار نے آئینے میں دیکھ کر اپنا ہی پورٹریٹ بنا ڈالا

ماہر فنکار نے آئینے میں دیکھ کر اپنا ہی پورٹریٹ بنا ڈالا
لاہور:(ملت آن لائن) یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں ۔ تصویر میں نظر آنیوالے اس فنکار کو ہی دیکھ لیں جو اپنی ہی تصویر بنانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے ۔ سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ سے تعلق رکھنے والے فنکار نے مصوری کا منفرد طریقہ اپنایا اور آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنا ہی عکس کینوس پر پینٹ کردیا۔یوں شیشے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصویر بنانے میں ایوان نامی فنکار کو تین گھنٹے لگے ۔
تصویر میں نظر آنیوالے اس فنکار کو ہی دیکھ لیں جو اپنی ہی تصویر بنانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے ۔ سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ سے تعلق رکھنے والے فنکار نے مصوری کا منفرد طریقہ اپنایا اور آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنا ہی عکس کینوس پر پینٹ کردیا۔

ایشیا میں خواتین اپنی ناک کو ہموار اور خوبصورت رکھنے کےلیے اپنے نتھنوں میں دھاتی پیچز رکھ رہی ہیں جنہیں ’نوز لفٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اس طرح ان کی ناک ایشیائی سے یورپی خواتین کی تیکھی ناک جیسی دکھائی دیتی ہے اور ناک پتلی اور نوک دار ہوجاتی ہے۔ نوز لفٹر دو چھوٹے سلیکون پیچز پر مشتمل ہے جن کی لمبائی دو سے تین سینٹی میٹر ہے اور انہیں فکس رکھنے کےلیے دو ہک یا آنکڑے بھی دیئے گئے ہیں۔ان پیچوں کو ناک میں احتیاط سے 45 درجے کے زاویئے پر پھنسایا جاتا ہے اور ناک فوری طور پر خوبصورت شکل اختیار کرلیتی ہے جس کےلیے مہنگی سرجری اور اخراجات کی ضرورت نہیں رہتی۔