خبرنامہ

متحدہ عرب امارات میں اسکول کے طلبہ کو ‘مہنگا ہوم ورک ‘ دینے پر پابندی

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اسکول کے طلبہ کو ‘مہنگا ہوم ورک ‘ دینے پر پابندی

دبئی: (ملت آن لائن) امارات سے شائع ہونے والے اخبار خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد والدین کو بچوں کے اضافی تعلیمی اخراجات کے بوجھ سے نجات دلانا ہے جو انھیں اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلانے کے لیے ٹیوشن فیس کے علاوہ ادا کرنا پڑتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کی وزارتِ تعلیم نے سکولوں کے طلبہ کو مہنگا گھر کا کام دینے پر پابندی عاید کرد ی ہے۔ رپورٹ کے مطابق والدین کو بعض اوقات اسکول میں زیر تعلیم کسی ایک بچے کے اکلوتے تعلیمی منصوبے کے لیے 60 ڈالرز تک ادا کرنا پڑ جاتے ہیں اور یہ بھاری رقم تمام والدین کے بس کی بات نہیں ہے۔ وزارت ِتعلیم اسکولوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ طلبہ وطالبات کو اس طرح کے بیش قیمت منصوبوں کی بنیاد پر نمبر نہ دیں کیونکہ بہت سے والدین نے یہ شکایت کی ہے کہ ان تعلیمی منصوبوں کی تکمیل کے لیے کلپ بورڈ ، بیٹریاں اور اسٹکر وغیرہ خرید کرنا ان پر ایک معاشی بوجھ بن چکا ہے جبکہ بعض والدین کو بہ امر مجبوری تیار شدہ اشیاء بھی دکانوں سے خرید کرنا پڑتی ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ایسے منصوبوں کو جماعت کے کمرے کے اندر ہی پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے ۔