خبرنامہ

’’ مساوی حقوق دیے جائیں‘‘ سعودی خواتین کی پٹیشن

ریاض: (ملت+ اے پی پی) سعودی عرب میں ہزاروں شہریوں نے ایک پیٹیشن پر دستخط کر دیے ہیں، جس میں گارڈین شپ کے اس متنازعہ نظام کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جو مردوں کو خواتین رشتہ داروں کی تعلیم، شادی بیاہ اور سفری اور دیگر معاملات میں حقوق فراہم کرتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پیٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عورتوں کو مکمل شہری کی حیثیت دی جائے۔ اس کے علاوہ یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ عورتوں کے لیے عمر مقرر کی جائے جس کے بعد وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ ایک یونیورسٹی پروفیسر نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پیٹیشن پر ساڑھے چودہ ہزار سے زیادہ د نام درج ہیں اور پیر کو اسے شاہی عدالت تک پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔ نتیجتاً اب اسے بذریہ ڈاک بھیجا جائے گا۔