خبرنامہ

مصر، معزول صدرمحمد مرسی کا بیٹا گرفتار

قاہرہ: (ملت+اے پی پی) مصری پولیس نے معزول صدر محمد مرسی کے بیٹے اسامہ مرسی کو گرفتار کر لیا ہے۔جرمن ذرئع ابلاغ کے مطابق ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے والد کے معزول ہونے کے بعد عوامی مظاہروں کو بھڑکانے میں ملوث تھے، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل اسامہ مرسی پر دیگر کئی الزامات بھی عائد کیے جا چکے ہیں، جن میں سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ ثابت ہو گئے تو انہیں سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے۔