خبرنامہ

مصری شوہر کو زن مریدی مہنگی پڑگئی

مصری شوہر کو زن مریدی مہنگی پڑگئی
قاہرہ:(ملت آن لائن) شوہر کی جانب سے گھر کے سارے کام خود کرنے پر مصری خاتون نے شادی کے 2 ہفتے بعد ہی طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ ایسا بہت کم ہی دیکھنے میں آتا ہے مرد گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹائیں لیکن یقیناً ہر عورت کا یہ خواب ہوتا ہے کہ اس کا شوہر گھر کے کام کاج میں اس کا ہاتھ بٹائے اور اگر ایسا جیون ساتھی مل جائے تو خواتین کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہتا تاہم مصر میں اس کے برعکس خاتون نے شوہر کی جانب سے گھر کے کام کرنے پر طلاق کا مطالبہ کردیا۔28 سالہ مصری خاتون سمر نے قاہرہ کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا شوہر انہیں گھر کے کام کرنے بالکل نہیں دیتا، میں گھر میں ایک مہمان کی طرح ہوں، مجھے گھر کے کام کرنے کی عادت ہے لیکن شوہر کے اس رویے کے باعث مجھے اپنی زندگی سے نفرت ہورہی ہے۔

ایسا بہت کم ہی دیکھنے میں آتا ہے مرد گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹائیں لیکن یقیناً ہر عورت کا یہ خواب ہوتا ہے کہ اس کا شوہر گھر کے کام کاج میں اس کا ہاتھ بٹائے اور اگر ایسا جیون ساتھی مل جائے تو خواتین کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہتا تاہم مصر میں اس کے برعکس خاتون نے شوہر کی جانب سے گھر کے کام کرنے پر طلاق کا مطالبہ کردیا۔28 سالہ مصری خاتون سمر نے قاہرہ کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا شوہر انہیں گھر کے کام کرنے بالکل نہیں دیتا، میں گھر میں ایک مہمان کی طرح ہوں