خبرنامہ

مصر ، نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے سینئر فوجی جنرل کو قتل کردیا

قاہرہ (ملت + آئی این پی)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے سینئر فوجی جنرل کو قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کے نواحی شہر العبور میں ایک مصری جنرل کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ بریگیڈئر جنرل عادل رجائی کو ان کے گھر کے باہر ہلاک کیا گیا۔ وہ انتشار زدہ جزیرہ نما سینائی میں بھی فوجی خدمت سرانجام دے چکے تھے۔ آج کل وہ مصری فوج کے ایک ٹینک ڈویژن کے کمانڈر تھے۔ کسی گروپ نے جنرل رجائی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری ابھی تک قبول نہیں کی ہے لیکن جزیرہ نما سینائی میں قاہرہ حکومت کو اسلام پسندوں کی مسلح سرگرمیوں کا سامنا ہے۔