خبرنامہ

مغربی موصل میں داعش پوری شدت سے لڑ رہی ہے ،اسپیکر عراقی پارلیمنٹ

بغداد (ملت + آئی این پی) عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے عندیہ دیا ہے کہ موصل میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری رہنے کی صورت میں شہر میں فوجی کارروائیاں اس وقت تک روک دیے جانے کا امکان ہے جب تک کہ شہر کو واپس لینے کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہ کر لی جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجبوری نے باور کرایا کہ داعش تنظیم شہر کے مغربی حصے میں پوری شدت کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ادھر داعش تنظیم کے خلاف بین الاقوامی اتحاد نے 17 مارچ کو موصل کے علاقے الرسالہ پر فضائی یلغار کی تصدیق کی ہے جب کہ اس کے چند روز بعد نیو موصل میں جو کچھ ہوا اس کی حقیقت پر ابھی تک پراسراریت کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔دوسری جانب نینوی صوبے کی کونسل نے موصل کو آفت زدہ شہر قرار دیا ہے۔