خبرنامہ

ملائیشیا میں ماں نے گاڑی کی جگہ بچے کو پارک کردیا

ملائیشیا میں ماں

ملائیشیا میں ماں نے گاڑی کی جگہ بچے کو پارک کردیا

کوالالمپور:(ملت آن لائن) ملائیشیا میں ایک خاتون کار پارکنگ میں گاڑی کی جگہ اپنے بچے کو پارک کرکے چلی گئی۔ یہ عجیب و غریب منظر دارالحکومت کوالالمپور کے مصروف اور گنجان آبادی والے علاقے میں راہ گیروں کو دیکھنے کو ملا جسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گئے۔ سڑک پر چلتے لوگوں نے دیکھا کہ ایک تین سالہ لڑکا تپتی دھوپ میں کار پارکنگ میں اپنی والدہ کی گاڑی کے لیے مختص جگہ پر کافی دیر سے بیٹھا ہے۔
موت کی یاد دلانے والا عجیب ریسٹورنٹ
ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے پر بچے کو اکیلا تیز دھوپ میں بیٹھے دیکھ کر کچھ راہ گیروں نے آگے بڑھ کر بچے کی پارکنگ میں بیٹھنے کی وجہ پوچھی تو اس نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ اس کی والدہ اسے یہاں چھوڑ گئی ہے۔ بچے نے بتایا کہ جہاں وہ بیٹھا ہے یہ جگہ اس کی والدہ کی کار پارک کرنے کے لیے مختص ہے اور والدہ نے تھوڑی دیر میں واپس آنے کہا تھا تاہم وہ اب تک نہیں آئیں۔ قریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد خاتون واپس آئیں تو راہ گیروں نے غفلت اور لاپروائی پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بعض لوگوں نے تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر سارا معاملہ شیئر کیا جہاں یہ معاملہ وائرل ہوگیا اور لوگوں نے بچے کے ساتھ اس ناروا سلوک پر خاتون کو خوب برا بھلا کہا۔