خبرنامہ

ملائشین خاتون نے کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرادی

ملائشین خاتون نے کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرادی

کوالالمپور: ملائیشین ارب پتی بزنس مین کی بیٹی نے اپنی محبت پانے کے لیے باپ کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد ٹھکرادی۔

محبت ایسا نشہ ہے جو ایک بار چڑھ جائے تو پھر اس کا اترنا مشکل ہی ہے اور ایسا صرف فلموں کی کہانیوں میں ہی ہوتا ہے جہاں لڑکی محبت کی خاطر باپ کی جائیداد کو ٹھکرادیتی ہے، حقیقی زندگی میں ایسے واقعات کم ہی ہوتے ہیں لیکن ملائیشین خاتون نے محبت کی خاطر باپ کی کروڑوں کی جائیداد کو ٹھکراکر فلمی کہانیوں کو حقیقت کا روپ دے دیا۔

ملائیشیا کے بزنس مین تان سری خو کی بیٹی انجلینا فرانسس نے محبت کی خاطر والد کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد کو ٹھکرادیا اور شادی کرلی، 2008 میں 34سالہ انجلینا فرانسس کی آکسفورڈ یونی ورسٹی میں کریبئین کے رہائشی سائنسدان جدیدہ فرانسس سے ملاقات ہوئی جس کے بعد خاتون کو فرانسس سے محبت ہوگئی، انجلینا نے جب اپنے والد تان سری کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے ایک معمولی آدمی سے شادی کرنے سے انکار کردیا تاہم اپنی مرضی سے شادی کی صورت میں انجلینا کو باپ کی جائیداد سے ہاتھ دھونا پڑتا۔والد کی جانب سے سختی سے انکار کے بعد انجلینا فرانسس نے اپنی محبت کو پانے کا فیصلہ کیا اور باپ کی کروڑوں کی جائیداد کو چھوڑ کر فرانسس سے شادی کرلی۔

ایک انٹرویو میں انجلینا کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا فیصلہ غلط تھا تاہم میں بہت خوش قسمت ہوں، اگر آپ کے پاس پیسہ ہو تو زندگی بہت آسان ہو جاتی ہے لیکن پیسے کے بہت سے نقصانات بھی ہیں تاہم والد کی دولت چھوڑنے سے پہلے میں نے یہ سب نہیں سوچا اور یہ میرے لیے بہت آسان کام تھا۔

انجلینا فرانسس کے والد کا شمار امیر لوگوں میں ہوتا ہے جن کے پاس ایک اندازے کے مطابق 30 کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے ہیں جب کہ انجلینا کی والدہ سابقہ مس ملائیشیا بھی رہ چکی ہیں۔

…………
فیس بک نے یوٹیوب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیویارک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعے سے نئے ویڈیو فیچر کا آغاز کرنے جا رہا ہے جس میں صارفین لائیو اور ریکارڈڈ ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ فیس بک نے اس فیچر کا نام ’’واچ‘‘ رکھا ہے جسے فی الحال محدود پیمانے پر شروع کیا جا رہا ہے۔ فیس بک ہوم پیج پر جلد واچ کے نام سے ایک ٹیب کا اضافہ ہوجائے گا جس پر کلک کرکے صارفین ویڈیوز ہوم پیج پر پہنچ جائیں گے اور وہاں موجود ویڈیوز سے محظوظ ہو سکیں گے۔

فیس بک کافی عرصے سے ڈیجیٹل ویڈیو کے شعبے میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاہم اب تک وہ اس مقابلے میں کافی پیچھے ہے۔ فیس بک کے نئے واچ فیچر میں صارفین کو براہ راست تقاریب دیکھنے کو ملیں گی جبکہ فیس بک کے ویڈیو پارٹنرز نیشنل جیوگرافک، ٹائم انکارپوریشن، ناسا اور این بی اے بھی اس کے لیے ویڈیوز تیار کریں گے۔

فیس بک کے ترجمان نے امریکی ٹی وی کو انٹریو میں بتایا کہ فی الحال ان ویڈیوز کی فہرست موجود نہیں جنہیں فیس بک واچ میں شامل کیا جائے گا اور ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔ فیس بک واچ پر صارفین اپنی ویڈیو فیڈز کو اپنی مرضی سے ترتیب دے سکیں گے اور اپنی پسندیدہ ویڈیوز کو لائک اور فالو کرسکیں گے جیسا کہ وہ یوٹیوب پر سبسکرائب کرتے ہیں۔ فیس بک واچ یہ بھی بتائے گا کہ آپ کے دوست اس وقت کون سی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔ فی الحال یہ سروس صرف امریکا میں دستیاب ہو گی۔

فیس بک کے اس اقدام سے یوٹیوب کے صارفین کی تعداد میں کمی ہونے کا امکان ہے کیوں کہ فیس بک کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے اور اگر انہیں اپنی پسندیدہ ویڈیوز فیس بک پر ہی مل جائیں گی تو وہ کسی اور ویب سائٹ پر نہیں جائیں گے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل یوٹیوب نے بھی اپنا میسنجر متعارف کرای

فیس بک کے بارے میں‌ اہم خبر