خبرنامہ

منی سوٹا میں 2 سروں والا ہرن دریافت

منی سوٹا میں 2 سروں والا ہرن دریافت

امریکی ریاست منی سوٹا کے ایک جنگل میں 2 سروں والا ایک نایاب ہرن مردہ حالت میں دریافت ہوا ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی جنگل میں مشروم تلاش کرنے والوں نے ایک اور اہم شے دریافت کرلی جو انسان کی جدید تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

انہوں نے ہرن کا ایک ایسا بچہ کھوج نکالا جس کے دو مکمل سر تھے۔ ماہرین نے اسے ایک نایاب دریافت قرار دیا ہے۔

منی سوٹا میں 2 سروں والا ہرن دریافت

محکمہ قدرتی وسائل کے ڈاکٹر گینو دی کے مطابق ‘امریکا میں سالانہ 10 ملین ہرنوں کی پیدائش ہوتی ہے لیکن 2 سروں والے اس ہرن کا ملنا ایک دلچسپ واقعہ ہے جو پہلے کبھی پیش نہیں آیا ۔

یہ ہرن کا یہ بچہ مردہ حالت ہی میں پیدا ہواجبکہ رن کے بچے کے سی ٹی اور ایم آر آئی ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ اس کے صرف 2 سر اور 2 گردن ہیں، اس کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی سے لے کر تمام اعضاء مشترکہ ہیں۔

منی سوٹا میں 2 سروں والا ہرن دریافت

تحقیق کے مطابق جڑواں جانوروں کی پیدائش کے واقعات 1671 میں زیادہ سامنے آئے تھے جب اس طرح کے 19 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔