خبرنامہ

منی لانڈرگ کے مقابلے کے لئے ایران کا بینکاری نظام طاقتور ہے ،ایف اے ٹی ایف

تہران ۔(ملت آن لائن)ایف اے ٹی ایف کے ایگزیکیٹوسکریٹری نے ایران کے بینکاری نظام کو منی لانڈرنگ کے مقابلے کے لئے انتہائی قانونی اور طاقتور قرار دیا ہے۔دہشت گردی کے مالی وسائل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایگزیکیٹو سکریٹری ڈیوڈ لوئس نے اپنے ایک انٹرویو ایران اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان تعاون کو مثبت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور مرکزی بینک طاقتور قوانین کے ذریعے منی لانڈرنگ کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا بینکاری نظام پوری طرح مطمئن ہے اور دنیا کے دوسرے ممالک اس کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا چھے روزہ اجلاس 14 اکتوبر سے پیرس میں شروع ہے اور 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس اجلاس میں عالمی مالیاتی نظامی کی سلامتی کے حوالے سے ایک سوچالیس رپورٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اس اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے ایران کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔