خبرنامہ

موبائل فون کا دیوانہ گوریلا

موبائل فون کا دیوانہ گوریلا
واشنگٹن (ملت آن لائن) موبائل فون نے جہاں انسانوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے ، وہیں اب گوریلے بھی اس بخار میں مبتلا نظر آتے ہیں ۔ حال ہی میں ایسا ہی ایک دلچسپ منظر امریکی ریاست کینٹکی کے لوئزویلے چڑیا گھر میں نظر آیا ، جب جیلینی نامی ایک گوریلا مادہ گوریلوں کی تصاویر دیکھ کر خوش ہوا اور ہاتھ سے اگلی تصویر دکھانے کی فرمائش کرتا پایا گیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے جیلینی کہہ رہا ہوکہ بھائی یہ تو دیکھ لی ہے اب اگلی تصویر دکھاؤ ۔
حال ہی میں ایسا ہی ایک دلچسپ منظر امریکی ریاست کینٹکی کے لوئزویلے چڑیا گھر میں نظر آیا ، جب جیلینی نامی ایک گوریلا مادہ گوریلوں کی تصاویر دیکھ کر خوش ہوا اور ہاتھ سے اگلی تصویر دکھانے کی فرمائش کرتا پایا گیا ۔