خبرنامہ

’’مجھے مرنے کا حق دیا جائے‘‘ برطانوی شہری

لندن(ملت آن لائن)67 سالہ برطانوی شہری نوئل کو نوے نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں اپنی موت کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جائے۔

نوئل کونوے ’’موٹر نیورون ڈزیز‘‘ نامی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ یہ بیماری اپنے شکار کو چلنے پھرنے اور ہلنے جلنے تک کے قابل نہیں چھوڑتی جس کی وجہ سے اس کی زندگی ایک جیتی جاگتی لاش جیسی ہو کر رہ جاتی ہے۔

اس بیماری کی بنیاد پر نوئل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر ان کے ڈاکٹروں کو اجازت دی جائے کہ وہ انہیں زہر کا انجکشن لگا کر ہلاک کردیں تاکہ انہیں اس مستقل جسمانی معذوری اور ذہنی اذیت سے ہمیشہ کےلیے نجات مل جائے۔
برطانوی شہری نوئل کو نوے نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں اپنی موت کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جائے۔