خبرنامہ

موصل کی بازیابی سے پہلے مسیحی قصبے کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن شروع

بغداد ۔ 22 اکتوبر (ملت + اے پی پی) عراقی فوج نے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کا جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے قبضہ چھڑانے کی مہم گزشتہ پیر سے شروع کر رکھی ہے اور گزشتہ روز فوج نے موصل شہر کے راستے میں آنے والے بڑے مسیحی قصبے قاراقوش کو بازیاب کرانے کے لیے بھی اپنے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ یہ قصبہ موصل شہر سے بیس کلومیٹر کی دوری پر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ قاراقوش آپریشن سے قبل عراقی فوج کے کمانڈوز نے بارتیلا کے مسیحی گاؤں کو بھی داعش کے چنگل سے چھڑا لیا۔ اس شہر کی ساری آبادی 2014 میں داعش کی آمد کے بعد سے مختلف مقامات پر منتقل ہو چکی ہے۔ داعش نے 2014 میں ہی عراق کے وسیع تر علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔