خبرنامہ

موصل کے آپریشن میں کوئی ایرانی شریک نہیں

تہران: (ملت+اے پی پی) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ، جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ موصل کو داعش دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے آپریشن میں کوئی ایرانی موجود نہیں ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے مالک اشتر فیسٹیول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارفورس الحشدالشعبی اور ایرانی مجاہدین کافی مضبوط ہیں اور انھیں ایرانی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی فوجی ، عراقی فوج کے ساتھ صرف مشورے کی حد تک تعاون کرتے ہیں اور موصل میں ہرگز کوئی ایرانی فوجی موجود نہیں ہے۔سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ موصل میں خود عراقی لڑ رہے ہیں البتہ عالم اسلام کو مدد اور حمایت کی ضرورت ہے ۔ بریگیڈیئرجنرل جعفری نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ یہ فتنہ جلدی ختم ہونے والا نہیں ہے ، ممکن ہے دہشت گرد موصل کے بعد شام کی جانب فرار ہو جایءں