خبرنامہ

مکۃ المکرمہ:موسلادھار بارش سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مکۃ المکرمہ ۔ (ملت+اے پی پی) مکۃ المکرمہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شہری دفاع نے شہر کے مختلف چوراہوں، میدانوں اور پر خطرمقامات کے علاوہ ڈھلانوں میں پیشگی منصوبے کے مطابق اہلکار تعینات کر رکھے تھے۔ ایسا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کیا گیا۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرانل نایف الشریف نے بتایا کہ شہر مقدس کے تمام محلوں میں شہری دفاع کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھاتاکہ کسی بھی ہنگامی نوعیت کی صورت حال پیش آنے پر فوری امداد کی جاسکے۔ بدھ کو ہونے والی بارش کے باعث شہر میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔