خبرنامہ

نیویارک :مشروب کے ڈبوں سے شاہکار فن پارے تخلیق

نیویارک (ملت آن لائن) کیا کھانوں اور سافٹ ڈرنک کے کین کا کوئی اور مصرف بھی ہو سکتا ہے ۔ اس سوال کا جواب دینے کیلئے نیویارک کے آرٹسٹوں نے 80 ہزار ڈبوں سے فن پارے تخلیق کئے ۔ اس نمائش سے حاصل ہونے والی رقم 45 ہزار غریب خاندانوں پر خرچ کی جائے گی ۔ نیویارک کا بروک فیلڈ پیلس آرٹ گیلری بن گیا جہاں دلکش فن پاروں کی نمائش شروع ہوئی ہے ۔ کین سٹرکشن نامی نمائش گزشتہ پچیس برس سے منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس برس 27 ٹیمیں اس میں حصہ لے رہی ہیں ۔ آرٹسٹوں نے کھانوں اور سافٹ ڈرنکس کے 80 ہزار کینز سے آرٹ کے خوبصورت نمونے تخلیق کئے جن کی نمائش 15 نومبر تک جاری رہے گی ۔ نمائش سے حاصل ہونے والی رقم نیویارک کے 45 ہزار غریب خاندانوں پر خرچ کی جائے گی ۔