خبرنامہ

ٹرمپ ہیئر اسٹائل کے چرچے

ٹرمپ ہیئر اسٹائل کے چرچے
کراچی:(ملت آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود چاہے اتنے مقبول نہ ہوں، لیکن ان کا ہیئر اسٹائل ضرور مقبول ہے۔ 71 سالہ امریکی صدر کے ہیئر اسٹائل کے حوالے سے گذشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک گیم بھی مقبول ہوا تھا اور اب تائیوان کے ایک ہیئر اسٹائلسٹ کی دھوم مچی ہوئی ہے، جس نے بالوں کو اس انداز سے تراشا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بنا ڈالی۔ فوٹو/بشکریہ ایکس بی ہیئر سیلون فیس بک پیج تائیوان میں واقع ایکس بی ہیئر سیلون سے تعلق رکھنے والے ایلن چین نے اپنے ایک کلائنٹ کے بالوں کو تراشتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بنائی تھی۔ اگرچہ ایلن نے یہ تصاویر 25 ستمبر کو اپنے فیس بک اور انسٹا اکاؤنٹ پر اَپ لوڈ کیں لیکن چند روز قبل ہی یہ وائرل ہوئیں اور ہر طرف ایلن کی دھوم مچ گئی۔ ہیئر سیلون کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیئر اسٹائلسٹ ایلن چین، وائٹ ہاؤس سے جاری کی گئی ایک تصویر کو دیکھتے ہوئے کلائنٹ کے بالوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کے پورٹریٹ کی صورت میں تراش رہے ہیں۔ اس سے قبل ایلن مکی ماؤس، مونا لیزا، بروس لی اور لیونارڈونچی کے علاوہ مختلف جانوروں کی تصاویر بھی کلائنٹس کے بالوں میں تراش چکے ہیں۔

71 سالہ امریکی صدر کے ہیئر اسٹائل کے حوالے سے گذشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک گیم بھی مقبول ہوا تھا اور اب تائیوان کے ایک ہیئر اسٹائلسٹ کی دھوم مچی ہوئی ہے، جس نے بالوں کو اس انداز سے تراشا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بنا ڈالی۔ فوٹو/بشکریہ ایکس بی ہیئر سیلون فیس بک پیج تائیوان میں واقع ایکس بی ہیئر سیلون سے تعلق رکھنے والے ایلن چین نے اپنے ایک کلائنٹ کے بالوں کو تراشتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بنائی تھی۔ اگرچہ ایلن نے یہ تصاویر 25 ستمبر کو اپنے فیس بک اور انسٹا اکاؤنٹ پر اَپ لوڈ کیں لیکن چند روز قبل ہی یہ وائرل ہوئیں اور ہر طرف ایلن کی دھوم مچ گئی۔ ہیئر سیلون کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیئر اسٹائلسٹ ایلن چین، وائٹ ہاؤس سے جاری کی گئی ایک تصویر کو دیکھتے ہوئے کلائنٹ کے بالوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کے پورٹریٹ کی صورت میں تراش رہے ہیں۔