خبرنامہ

ٹریفک پولیس بچے اور خاتون سمیت گاڑی اٹھا کر لے گئی، ویڈیو وائرل

ٹریفک پولیس بچے اور خاتون سمیت گاڑی اٹھا کر لے گئی، ویڈیو وائرل
ممبئی:(ملت آن لائن) بھارت میں خاتون اور بچے سمیت گاڑی لفٹ کرنے پر ٹریفک اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ بھارتی شہرممبئی کے علاقے مالاڈ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو اس وقت معطل کردیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہکار نے اسپتال کےباہر گاڑی میں اپنے نوزئیدہ بچے کے ساتھ بیٹھی خاتون کی گاڑی کو نو پارکنگ کا چارج لگا کر خاتون اور بچے سمیت لفٹرکےذریعے اٹھا لیا۔ موبائل فون سے بننے والی دومنٹ دورانئے کی ویڈیو میں ایک شخص مسلسل ٹریفک پولیس اہلکار شنکررانے کو مخاطب کرتے ہوئے گاڑی کو روکنے کا کہہ رہا ہے کہ گاڑی میں خاتون اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ موجود ہے جبکہ اس گاڑی کے علاوہ دیگر گاڑیاں بھی موجود ہیں ان کو اٹھایا جائے۔ ویڈیو بنانے والے کی جانب سے بار بار یہ سوال کیا جارہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی غیرذمہ داری کے باعث اگر بچے کو کوئی نقصان ہوا تو اس کا کون ذمہ دارہوگا جس کو ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے نظراندازکیا جاتا رہا۔
بھارتی شہرممبئی کے علاقے مالاڈ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو اس وقت معطل کردیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہکار نے اسپتال کےباہر گاڑی میں اپنے نوزئیدہ بچے کے ساتھ بیٹھی خاتون کی گاڑی کو نو پارکنگ کا چارج لگا کر خاتون اور بچے سمیت لفٹرکےذریعے اٹھا لیا۔ موبائل فون سے بننے والی دومنٹ دورانئے کی ویڈیو میں ایک شخص مسلسل ٹریفک پولیس اہلکار شنکررانے کو مخاطب کرتے ہوئے گاڑی کو روکنے کا کہہ رہا ہے کہ گاڑی میں خاتون اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ موجود ہے جبکہ اس گاڑی کے علاوہ دیگر گاڑیاں بھی موجود ہیں ان کو اٹھایا جائے۔