خبرنامہ

ٹیلی مواصلات سیکٹر، عرب شہری مغرب کے مقابل 500% زیادہ ادا کرتے ہیں

منامہ ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں ٹیلی مواصلات اتھارٹی کے تزویراتی تجزیے کے شعبے نے کچھ عرصہ قبل 22 عرب ممالک میں کالوں کے نرخوں سے متعلق مطالعاتی رپورٹ تیار کی اور ان نرخوں کا موازنہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے اوسط نرخوں سے کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ تنظیم 34 ترقی یافتہ ممالک پر مشتمل ہے جن میں فرانس ، ڈنمارک ، امریکا ، آسٹریلیا ، جاپان اور پرتگال وغیرہ شامل ہیں۔رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عرب ممالک میں ٹیلی مواصلات کے نرخ تمام خدمات میں OECD کے اوسط نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق عرب ممالک میں 420 کالوں کے اوسط نرخ 126 امریکی ڈالر ہیں جب کہ غیرممالک میں اس کے اوسط نرخ 76 ڈالر ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے ہے کہ عرب صارف OECD کے رکن ممالک سے 65% زیادہ ادا کر رہا ہے۔دوسری جانب اگر فکس بزنس کالزکی بات کی جائے تو عرب ممالک میں اس نوعیت کی 200 کالوں کے اوسط نرخ 109 امریکی ڈالر ہیں جب کہ OECD میں یہ 77 ڈالر ہیں ، اس طرح فرق تقریبا 42% کا ہے۔ بڑی بکٹس اور ڈیٹا کے ساتھ کالوں کی صورت میں عرب ممالک کے نرخ کافی بلند ہیں۔ عرب صارف مغربی صارف کے مقابلے میں 261% زیادہ ادا کر رہا ہے۔