خبرنامہ

دوران پرواز خاتون مسافر کو کپتان کی شادی کی پیش کش

دوران پرواز خاتون مسافر کو کپتان کی شادی کی پیش کش
دبئی:(ملت آن لائن) عمان سے دبئی جانے والی فلائٹ کے کپتان نے دوران پرواز خاتون مسافر کو شادی کی پیش کش کرڈالی۔ اردن کی شاہی ایئرلائن کے طیارے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب طیارے کے پائلٹ رچرڈ ابومناح نے دوران پرواز گھٹنوں کے بل بیٹھ کرمسافر خاتون کو شادی کی پیش کش کرڈالی جس پرخاتوں نے بھی فوراًہاں کردی۔یہ خاتون کوئی اور نہیں طیارہ اڑانے والے کپتان کی دوست تھی جو اسی جہاز میں سفر کررہی تھیں اورکپتان صاحب نے موقع غنیمت پاکر ہزاروں فٹ کی بلندی پر اپنی محبوبہ کی شادی کی پیش کش کرڈالی جس پر جہاز میں سوار دیگر مسافر بھی خوب محظوظ ہوئے۔اردن کی شاہی ایئرلائن کی جانب سے سوشل میڈیا پرشادی کی اس پیش کش کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جس پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

اردن کی شاہی ایئرلائن کے طیارے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب طیارے کے پائلٹ رچرڈ ابومناح نے دوران پرواز گھٹنوں کے بل بیٹھ کرمسافر خاتون کو شادی کی پیش کش کرڈالی جس پرخاتوں نے بھی فوراًہاں کردی۔یہ خاتون کوئی اور نہیں طیارہ اڑانے والے کپتان کی دوست تھی جو اسی جہاز میں سفر کررہی تھیں اورکپتان صاحب نے موقع غنیمت پاکر ہزاروں فٹ کی بلندی پر اپنی محبوبہ کی شادی کی پیش کش کرڈالی جس پر جہاز میں سوار دیگر مسافر بھی خوب محظوظ ہوئے۔