خبرنامہ

پشاور میں سائیکل سواروں کے بھی چالان کٹنے لگے

پشاور میں سائیکل سواروں کے بھی چالان کٹنے لگے

پشاور(ملت آن لائن)
ٹریفک پولیس نے سائیکل چلاتے ہوئے موبائل کے استعمال پر 200 روپے کا جرمانہ کر دیا۔
خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس نے اب سائیکل سواروں کے چالان بھی کاٹنا شروع کردیئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سائیکل سوار کا کہنا تھا کہ پولیس نے سائیکل چلاتے ہوئے روکا اور 200 روپے کا چالان ہاتھ میں تھما دیا، چالان میں گاڑی کا نمبر اور لائسنس کا ذکر تک نہیں تھا اور جب پولیس اہلکار سے چالان کا پوچھا تو اس نے بتایا کہ سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔
خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس نے اب سائیکل سواروں کے چالان بھی کاٹنا شروع کردیئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سائیکل سوار کا کہنا تھا کہ پولیس نے سائیکل چلاتے ہوئے روکا اور 200 روپے کا چالان ہاتھ میں تھما دیا، چالان میں گاڑی کا نمبر اور لائسنس کا ذکر تک نہیں تھا