خبرنامہ

پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے پر مجرم کو پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا ہونیکی سزا

پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے پر مجرم کو پلے کارڈ اٹھا کر کھڑے ہونے کی سزا

کراچی(ملت آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف کے پروٹوکول میں موجود پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے پر عدالت نے مجرم کو ایک سال تک پلے کارڈ اٹھا کر روڈ پر کھڑے ہونے کی سزا سنادی۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے پروٹوکول میں موجود پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والے ملزمان قاسم اور اسلام کو پیش کیا گیا، عدالت نے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے جرم میں ملزم قاسم کو ایک سال تک پلے کارڈ اٹھا کر روڈ پر کھڑے ہونے کی سزا سنائی جب کہ دوسرے ملزم اسلام کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم قاسم ہر جمعہ کو 2 گھنٹے قائداعظم کی رہائش گاہ کے پاس پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا رہے گا جس پر “احتیاط کیجیے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا جان لیوا ہے” تحریر ہوگا۔

واضح رہے کہ 2015 میں مجرم قاسم اور اسلام نے موٹر سائیکل سے سابق صدر جنرل مشرف کے پروٹوکول میں موجود پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی تھی۔