خبرنامہ

چوہوں کوگھرسے بھگانے کے آسان گھریلوٹوٹکے

چوہوں کوگھرسے بھگانے کے آسان گھریلوٹوٹکے
لاہور:(ملت آن لائن) چوہے اگر گھر کا راستہ دیکھ لیں تو وہ نہ صرف آپ کی گھر کی چیزوں کو بلکہ خود آپ کی صحت کو بھی براہ راست نقصان پہنچاتے ہیں لیکن کچھ گھریلو ٹوٹکوں سے آپ اپنے گھرسے چوہوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
پودینے کا تیل
چوہوں کو پودینے کی تیل کی خوشبو بالکل بھی پسند نہیں ہوتی۔ آپ کے گھر میں اگر چوہے آتے ہیں تو آپ تیل میں روئی کو ڈبو کر ان تمام جگہوں پر رکھ دیں جہاں سے چوہے گزرتے ہوں اور یہ عمل 4 سے 5 دن بعد دہرائیں اور پھر دیکھیں کہ چوہے کس طرح آپ کے گھر سے بھاگ جائیں گے۔

آلو کا پاؤڈر
پودینے کے تیل کی طرح آپ چوہے کی گزرگاہوں پر آلو کا پاؤڈر چھڑک دیں، جسے وہ فورا کھائیں گے اور کھاتے ہی ان کی آنتیں سوجھ جائیں گی جس کے بعد وہ مرجائیں گے۔

پیاز
پیاز کی بو چوہوں کو ذرا نہیں بھاتی اور اس کی مہک سے وہ فوری طور پر اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں، اور یہ عمل آپ کو ہر ایک دن بعد دہرانا ہے۔

کوکا پاؤڈر اور پلاسٹرآف پیرس
گھر کی ان تمام جگہوں پر آپ تھوڑا سا کوکا پاؤڈر اور پلاسٹرآف پیرس چھڑک دیجیے، جہاں سے چوہے آتے جاتے ہیں، یہ مکسچر کھاتے ہی وہ پانی کی تلاش میں فوری طور پر آپ کے گھر سے بھاگ جائیں گے اور تھوڑی ہی دیر بعد مرجائیں گے۔

لال مرچ
گھرکے کچن میں موجود لال مرچوں کے استعمال سے بھی آپ چوہوں سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ پسی ہوئی لال مرچ اپنے گھر کے تمام کونوں پر چھڑک دیں جس سے چوہے فوری طور پر بھاگ جائیں گے۔

لہسن
لہسن کا ایک جوا یا پھر لہسن اور پانی کا مکسچر چوہوں کی گزرگاہوں پر رکھ دیجیئے اور دیکھیے کہ کس طرح آپ چوہوں سے چھٹکارا پالیں گے۔

لونگ
گرم مصالحے میں استعمال کی جانے والی لونگ یا اس کا تیل چوہوں کو بالکل پسند نہیں ہوتا اور آپ اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لونگ کی مدد سے چوہوں کو بھگا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ نے چند لونگیں چوہوں کی گزرگاہوں پر رکھنی ہیں اور نتیجہ دیکھنا ہے۔