خبرنامہ

چھوٹی سی بچی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا، دبئی کے حکمران نے بلالیا

دبئی (ملت + آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم و نائب صدر اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کے لئے بڑی بڑی شخصیات کو بھی مشکل سے وقت ملتا ہے، لیکن وہ خود ایک ننھی بچی سے ملاقات کے خواہشمند نکلے۔ امیر دبئی نے اس ننھی بچی کو پہلی بار ایک سوشل میڈیا ویڈیومیں د یکھا، جس میں یہ شرارتی بچی ان کی نقل اتارتی نظر آتی ہے۔متحدہ عرب امارات کے سوشل میڈیا میں یہ ویڈیو بے حد مقبول ہوچکی ہے۔ اس میں د کھائی دینے والی ننھی بچی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے پرجوش انداز خطابت کی نقل اتارتی ہے۔ وہ ناصرف ان کے الفاظ کو انہی کی طرح ادا کرتی ہے بلکہ ہاتھوں کے اشارے سے بھی ان کی نقل کرتی ہے۔گلف نیوز کے مطابق دبئی میڈیا آفس کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم اس بچی سے اتنے متاثر ہوئے ہیں کہ اس سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔