خبرنامہ

چھیانوے سالہ بزرگ کی کار کو جمپ لگانے کی ویڈیو وائرل

چھیانوے سالہ بزرگ کی کار کو جمپ لگانے کی ویڈیو وائرل
سڈنی:(ملت آن لائن) فلموں میں آپ نے ایک گاڑی کو اچھل کر دوسری گاڑی کےاوپر سے گزرتے ہوئے تو دیکھا ہی ہوگا تاہم ایسا ہی ایک واقعہ حقیقی زندگی میں بھی پیش آیا ہےجس کی ویڈیو میں ایک 96 سالہ بزرگ کو یہ خطرناک اسٹنٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ آسٹریلیا کے ایک 96 سالہ معمر شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو خطرناک انداز میں چلاتے ہوئے سڑک کے ایک طرف کھڑی کی گئی گاڑی کے اوپر سے بالکل فلمی انداز میں گزرجاتے ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے یہ سابق فوجی نہ تو کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور نہ ہی ان کا کرتب دکھانے کا ارادہ تھا بلکہ وہ ہسپتال میں داخل اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہوگئی اورپارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ٹکرا کر اس کے اوپر سے اڑتی ہوئی گزرگئی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بزرگ شہری کی جان تو بچ گئی ہے تاہم وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اوران کی ٹانگیں اورریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی ہیں ۔