خبرنامہ

چینی نوجوان کی 25 آئی فون ایکس کے ساتھ لڑکی کو شادی کی پیشکش

چینی نوجوان کی 25 آئی فون ایکس کے ساتھ لڑکی کو شادی کی پیشکش
بیجنگ:(ملت آن لائن) چین کے ایک ویڈیو گیم ڈیزائنر نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انہیں ایک دو نہیں بلکہ پورے 25 آئی فون ایکس تحفے میں دیئے اور انہیں دیکھ کر لڑکی نے بے ساختہ ہاں کردی ہے۔ چین منگ کا تعلق چین کے صوبے شینزن سے ہے جنہوں نے 25 آئی فون کو دل کی صورت میں سجا کر پیش کیا اور لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر انہوں نے خوشی خوشی میں اقرار کیا ہے۔3 نومبر کو چین میں آئی فون ایکس کی فروخت شروع ہوئی اور عین اسی روز چین منگ نے 25 فون کا انتظام کیا اور فون کو ایک دل کی صورت میں سجادیا اور اس پر سرخ گلاب کی پتیاں بکھرادیں جبکہ درمیان میں منگنی کی انگوٹھی رکھ دی۔ اس کے بعد اس نے اپنی محبوبہ کی سہیلیوں کو اس جگہ پر لانے کی درخواست کی اور کہا کہ پورا معاملہ اس کی نگاہ سے پوشیدہ رکھا جائے۔

چین منگ کا تعلق چین کے صوبے شینزن سے ہے جنہوں نے 25 آئی فون کو دل کی صورت میں سجا کر پیش کیا اور لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر انہوں نے خوشی خوشی میں اقرار کیا ہے۔3 نومبر کو چین میں آئی فون ایکس کی فروخت شروع ہوئی اور عین اسی روز چین منگ نے 25 فون کا انتظام کیا اور فون کو ایک دل کی صورت میں سجادیا اور اس پر سرخ گلاب کی پتیاں بکھرادیں جبکہ درمیان میں منگنی کی انگوٹھی رکھ دی۔